ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: سابق مسلمان یوٹیوبر سلیم واسٹک قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی 

بھارت: سابق مسلمان یوٹیوبر سلیم واسٹک قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں معروف سابق مسلمان یوٹیوبر سلیم واسٹک  پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، وہ اس وقت دہلی کے اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان یوٹیوبر پر حملہ کل صبح کیا گیا تھا جب 2 نامعلوم افراد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر آئے اور ہیلمٹ پہنے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے، حملہ آوروں نے 50 سالہ سلیم واسٹک کی  گردن اور پیٹ پر کئی وار کر کے زخمی کر دیا۔

اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے سلیم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں سے تشویش ناک حالت کے باعث اِنہیں دہلی کے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

درخواست میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے علاوہ اشفاق، سونو، شاہ رخ نیتا، بھاٹی بلڈر اور ایک مقامی اے آئی ایم آئی ایم رہنما اجگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم واسٹک سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر متحرک رہے ہیں اور مختلف ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔ 

وہ اسلام سے علیحدگی کے بعد اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔