(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ طالبان قیادت کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،پاکستان اپنےشہریوں کی حفاظت اورملک کے دفاع کیلئے کارروائی کر رہا ہے۔
مشرف زیدی نےاپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں جو پاکستان کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔
انھوں نےکہا کہ طالبان قیادت دہشتگردگروہوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، افغان قیادت کو دنیا میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔
مشرف زیدی نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پردہشتگرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہوئی ہیں۔