ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای پاسپورٹس بنوانے والوں کے لیے خوشخبری ؛ 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز آگئے 

ای پاسپورٹس بنوانے والوں کے لیے خوشخبری ؛ 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز آگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی ،ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے

جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچ گئے،نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے،ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا،مصطفی جمال قاضی کی پرنٹرز کے تیکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات  کی ، مصطفی جمال قاضی ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،  نئے پرنٹرز کی مدد سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا، ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنکشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی،