ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کا ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

شہبازشریف کا ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) بے گناہی کے ثبوت دیدیئے، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی ہے، شہبازشریف نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 4 مئی کو شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے 8 صحفات پر مشتمل درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے رمضان شوگر مل اور آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا کیس بنایا۔ نیب میں گرفتاری کے دوران اپنی بے گناہی کے ثبوت دئیے، نیب لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست ضمانت کے دوران لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکا۔ الزامات ثابت نہ ہونے پرعدالت عالیہ نے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔ پوتی کی تیمارداری اور دیگر نجی مصروفیات کی بنا پر برطانیہ جانا چاہتا ہوں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔