سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت کے باعث ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے اور چار بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے پر فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔