ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی حکومت نے آن لائن وارداتیں کرنے والے منظم گروہوں کیخلاف سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عوام کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے سی سی ڈی کو اب نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے، سی سی ڈی آن لائن، الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ 

سی سی ڈی ترجمان کے مطابق معصوم شہری آن لائن وارداتوں کے ذریعے زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہوجاتے ہیں، تنخواہ دار اور کاروباری طبقہ ملزمان کا آسانی سے نشانہ بن رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بینظیر انکم سپورٹ حاصل کرنے والوں کو بھی لوٹ لیتے ہیں، شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کی کارروائیاں بھی ہوتی ہیں، مقدمات کا اندراج بھی نہیں ہوتا۔

سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی جمع پونجی لوٹنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا، آن لائن فراڈ پر منظم جرائم پیشہ افراد کی جائیدادوں کی قرقی کیلئے بھی قانونی کارروائی ہوگی۔