ویب ڈیسک: ایف بی آر نےشوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والےچھ اہلکارمعطل کردیئے۔
ایف بی آر کےمطابق اہلکارشوگرکی پیداوارکی مؤثر،شفاف اوربلا تعطل نگرانی یقینی بنانے کیلئے تعینات کیےگئےتھے،ان کی غیرحاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہورکی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا،ایل ٹی اولاہور نےمتعلقہ افسران کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر ان اہلکاروں کوفوری طورمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ایف بی آرتمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط،دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیاربرقرار رکھنےکیلئےپرعزم ہے،فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کےتحت سختی سے نمٹا جائے گا