فوٹوشوٹ کے دوران دلہا دلہن کا یادگار ڈانس، ویڈیو وائرل

Viral dance vedio of Bride and Groom in India
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شادی کی تقریب کے دوران دلہا اور دلہن فوٹوشوٹ کرواتے ہوئے اسٹیج پر گر گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا اور دلہن اپنا فوٹوشوٹ کرواتے وقت اسٹیج پر گر جاتے ہیں،  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رقص کرتے وقت دلہا کا پیر دلہن کے لہنگے پر آتا ہے جس کے باعث دلہا اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتا اور دلہن سمیت اسٹیج پر گر جاتا ہے، تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آتی۔

جوڑے کی ویڈیو ’’جےپور پری ویڈنگ‘‘ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 15 دسمبر کو شیئر کی گئی تھی، جس پر اب تک 12.6 ملین ویوز اور 5 لاکھ سے زائد لائیکس ہے، جبکہ بہت سے لوگوں کے تبصرے بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آج کل شادیوں کا سیزن ہے اور ہر جوڑا اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے فوٹوشوٹ کرواتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر