ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں بیوی میں علیحدگی کےکیسز کی بڑی وجہ کیا؟

one thousand women got divorced
کیپشن: one thousand women got divorced
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  2021میں گھریلوناچاکی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔فیملی عدالتوں میں دعوے دائر کرکے تقریباً ایک ہزار خواتین نے اپنی راہیں الگ کر لیں۔ پہلی بار میاں بیوی میں علیحدگی مہنگائی بنی۔
 فیملی عدالتوں میں سال 2021میں گھریلو ناچاکی کےکیسز دائر کرنے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ایک ہزار خواتین نے11 فیملی کورٹس سے  طلاق کی ڈگریاں حاصل کیں جن کو یونین کونسل میں جمع کرا دیا گیا۔طلاق کے دعوؤں میں خواتین کی طرف سے زیادہ تر الزامات شوہر پر تشدد کرنے کے عائد کیے گئے۔ خرچا مانگو تو مارتا ہے کہتا ہے اپنا خرچا پورا نہیں ہوتا کہاں سےلاؤں، دوسری بڑی وجہ سال 2021 نے مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافہ کیا اکثر لوگ اسی وجہ سے چڑ چڑے پن کا شکار ہو گے اور انہوں نے اپنا غصہ گھروں میں نکالنا شروع کر دیا۔سول کورٹ کی11 فیملی عدالتوں میں 17585 گھریلو ناچاکی کے کیس سال کے آخر تک زیر التواتھے۔