ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور موسم گرم رہنے کا امکان

 ملک کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور موسم گرم رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، ہری پور، دیر اور مالاکنڈ میں بعد از دوپہر بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ دونوں صوبوں کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔ راولپنڈی کے شمس آباد میں سب سے زیادہ 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38، اسلام آباد 35، کراچی 31، پشاور 38، کوئٹہ 35، فیصل آباد 38، ملتان 36، مظفرآباد 39، گلگت 38، مری 24 اور اسکردو میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔