ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر 3 روز سے لاپتا، بیویاں سیشن کورٹ پہنچ گئیں؛ سی سی ڈی پر سنگین الزامات

شوہر 3 روز سے لاپتا، بیویاں سیشن کورٹ پہنچ گئیں؛ سی سی ڈی پر سنگین الزامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:سی سی ڈی چوہنگ کے اہلکاروں پر دو مزدور بھائیوں کو مبینہ طور پر حراست میں لینے اور رہائی کے عوض رقم طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دونوں بھائیوں کی بیویاں انصاف کے حصول کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل کی عدالت میں خواتین فوزیہ اور اقرا کی جانب سے اپنے شوہروں کی بازیابی کے لیے درخواستیں دائر کردی گئیں۔ درخواستوں میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی ایس پی سی سی ڈی چوہنگ اور ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار خواتین کا مؤقف ہے کہ ان کے شوہروں عابد اور ساغر کو مبینہ طور پر سی سی ڈی اہلکاروں نے تین روز قبل حراست میں لیا، تاہم اس کے بعد سے دونوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

خواتین نے الزام عائد کیا کہ سی سی ڈی اہلکار دونوں بھائیوں کو چھوڑنے کے لیے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق مبینہ طور پر اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی فون کالز کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

وکیل بابر علی ایڈووکیٹ نے دونوں خواتین کو عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہروں کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل نے چوہنگ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔