ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی کیمروں سے جرائم پیشہ عناصر کا تعاقب، 8 مطلوب  گاڑیاں برآمد

سیف سٹی کیمروں سے جرائم پیشہ عناصر کا تعاقب، 8 مطلوب  گاڑیاں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی روک تھام اور جدید پولیسنگ کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے مختلف حساس مقامات پر 20 خصوصی مستقل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں تعینات ہیں۔

ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمروں سے موصول ہونے والی کالز اور الرٹس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں مطلوب 8 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑیوں میں 4 فیک نمبر پلیٹ والی، ایک چوری شدہ، ایک ٹمپرڈ جبکہ ایک مقدمے میں مطلوب گاڑی شامل ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق سیف سٹی کیمرہ کالز اور الرٹس پر فوری ردعمل کے لیے لاہور کے مختلف حساس مقامات پر 20 سے زائد ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جو مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

کارروائی کے دوران ایک گاڑی کو ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد موقع پر ہی ریلیز کردیا گیا، جبکہ دیگر برآمد شدہ گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مزنگ، مسلم ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔