ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز میں چھٹیاں، مراسلہ جاری

لاہور؛ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز میں چھٹیاں، مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز میں چھٹیاں دے دی گئیں۔

ڈائریکٹر کالجز نے سولہ کالجز بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 29 اور 30 اگست کو متاثرہ علاقوں کے 16 کالجز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شاہدرہ، چوہنگ، بند روڈ ،  شرقپورشریف، فیروزوالہ، خانقہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں 2 روز چھٹی  کا اعلان کر دیا گیاہے ، قصور کےعلاقے کنگن پور میں بھی کالجز بند رہیں گے ، تمام کالجز کی بجلی بھی فوری بند کردی جائے۔