حشمت علی خان: ہنگو سے منتخب رکن قومی اسمبلی یوسف خان نے قومی اسمبلی کی دو قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یوسف خان نے اپنا استعفیٰ قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کمیٹی سے دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔جس میں انہوں نے کمیٹیوں سے علیحدگی کی وجہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی پالیسی کو قرار دیا ہے۔
یوسف خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پارٹی کی جانب سے دی گئی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے اور وہ ہر سطح پر عمران خان کے فیصلوں کی پابندی جاری رکھیں گے۔