پنجاب کی صفائی کا نگران بھلا کون ہوگا؟

Punjab Govt
کیپشن: Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایجرٹن روڈ (درنایاب) پنجاب حکومت کا انوکھا فیصلہ، شہر کی صفائی آپریشنز پر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کا افسر بطور ڈپٹی سی ای او تعینات کردیا۔

ذرائع کے مطابق   منیر حسین چوپڑا کے آنے سے ایل ڈبلیو ایم سی میں فوڈ اتھارٹی میں کام کرنے والے افسروں کی لابی مضبوط ہوگئی، منیر حسین چوپڑا گریڈ اٹھارہ کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ گروپ کے افسر ہیں، منیر حسین چوپڑا اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی میں تعینات تھے۔ 

واضح رہےکہ اس سے قبل سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر بھی فوڈ اتھارٹی سے آئی تھیں، جی ایم آپریشنز ایل ڈبلیو ایم سی میاں ندیم بھی فوڈ اتھارٹی سے آئے،  اب منیر حسین چوپڑا کو بطور ڈپٹی سی ای او تعینات کر دیا گیا.

Sughra Afzal

Content Writer