پنجاب بار الیکشن، انتخابی مہم جوش و خروش سے جاری

پنجاب بار الیکشن، انتخابی مہم جوش و خروش سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کی تاریخ جیسے قریب آ رہی ہے امید واروں کی انتخابی مہم میں بھی تیزی آ رہی ہے، پنجاب بار کونسل کی لاہور سے 17 نشستوں کیلئے ایک سو پچاس سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، سابق عہدے دار بھی دوبارہ قسمت آزمانے والوں شامل ہیں۔

لاہور سے درجن بھر خواتین سمیت ایک سو پچاس سے زائد امیدوار انتخابی معرکہ کیلئے میدان میں اترے ہیں، ہمیشہ کی طرح اس بار میں موجودہ ارکان بار کونسل کی اکثریت دوبارہ انتخاب لڑ رہی ہے۔ اس مرتبہ وہ امید وار بھی انتخابی دنگل میں اترے ہیں جو گزشتہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ پنجاب بار کونسل کے موجودہ اور سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی اور بشری قمر بھی دوبارہ انتخاب لڑنے والوں میں نمایاں ہیں۔

پنجاب بار کونسل کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کیلئے شہر کے متعلقہ علاقوں کو اپنے رنگین اور مہنگے پوسٹرز، فلیکسز اور بینرز سے سجا دیا ہے۔ امیدواروں کے پوسٹرز پر یہ اعتراض سامنے آیا ہے کہ اس سے انتخاب میں پیسے کا استعمال بڑھا، یہ پاکستان بار کونسل کی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ابھی تک اس ضابطہ اخلاق کی نفی کرنے پر کسی بھی امیدوار کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

امیدوار ذاتی تعلق واسطے کیساتھ ساتھ برادری اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر بھی ووٹ مانگنے میں مصروف ہیں۔ پنجاب بار کونسل کے ہر پانچ برس بعد ہونے والے انتخابات اس بار ایک سال کی تاخیر سے ہو رہے ہیں۔