ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ہے: عثمان بزدار

راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ہے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز نےملاقات کی، راشد عزیز نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پراجیکٹ کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منصوبے سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تحریک انصاف کی حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے، ماضی میں کوئی حکومت اس منصوبے کو شروع کرنے کی ہمت نہ کر سکی، باتیں بنانے والے باتیں کرتے رہ گئے لیکن منصوبے پر کام شروع نہ کر سکے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو شروع کرنے کا کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے، اس منصوبے کی معاشی، سماجی اور ماحولیاتی اہمیت اور ضرورت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں یہ منصوبہ انقلاب برپا کرے گا، لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے اس پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کی محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے، روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے اور 90 فیصد مقامی اشیاء کے استعمال سے پاکستانی انڈسٹری کو فروغ ملے گا، راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مستقبل میں کئی دہائیوں تک مثال بنے گا۔

 وزیر اعلی عثمان بزدارنے اتھارٹی کے چیئرمین کو پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer