ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ ایران امریکہ جنگ بندی، مذاکرات سےمتعلق پاکستان کی کوششوں پر بریفنگ کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں توانائی اورایندھن کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں، کابینہ میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پرغورکیا جائے گا، اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلےبھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف وزارتوں اورڈویژنز کی سمریاں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نےاجلاس کےحوالے سےکابینہ ارکان کو آگاہ کردیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن ساڑھے 11 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا ۔