(سٹی42) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہےکہ کمبوڈیا میں زیرِ حراست 54 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔یہ اقدام نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ کی ہدایت کے مطابق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ایکس پر اہم بیان میں کہا ہےکہ کمبوڈیا میں زیرِ حراست پاکستانی شہریوں کے معاملے پر پاکستانی سفارتخانے نے بھرپور سفارتی کوششیں کیں، 54 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی پر اتفاق کر لیا گیا ہے،یہ اقدام نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ کی ہدایت کے مطابق کیا گیا،دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کاری کو اولین ترجیح دینے کی تاکید کی ہے۔ کمبوڈیا کی متعلقہ حکام نے سیئم ریپ صوبے میں زیرِ حراست 54 پاکستانی شہریوں کی جلد واپسی کی منظوری دے دی۔یہ افراد ایک اسکیمنگ کمپاؤنڈ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتخانے کا عملہ زیرِ حراست پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے،یہ افراد پروازوں کے انتظامات حتمی ہونے کے ساتھ ہی کمبوڈیا سے روانہ ہو جائیں گے،کمبوڈین حکام نے خیرسگالی کے طور پر ان افراد کو “آن لائن فراڈ کے خلاف قانون” کے تحت کسی بھی قانونی کارروائی کے بغیر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ قانون 7 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہےجس کے تحت سخت قید کی سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔