سٹی 42 : شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ روز ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا ۔
شہر میں گرد آلود ہواؤں کا راج، درختوں کے سوکھے پتے ہر سو بکھر گئے۔ شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، آسمان پر سیاہ بادلوں نے ڈیرے جمالیے۔
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، کلمہ چوک،گلبرگ،جیل روڈ،مال روڈ،ڈیوس روڈ کے اطراف، ریلوے اسٹیشن، بادامی باغ، ایم اے او کالج کے اطراف بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہورہی ہے۔
تیز طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، جس کی وجہ سے اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ روز ہلکی بارش کا امکان، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔