جنید ریاض: لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے دوران مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات نے دورے کے دوران گورنمنٹ مسلم ہائی سکول باغبانپورہ کے امتحانی مرکز میں ایک امیدوار کو رنگے ہاتھوں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
حکام کے مطابق رول نمبر 370093 کے امیدوار محمد معین کو غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر یو ایم سی بنا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر توصیف الرحمن کا کہنا تھا کہ امتحانات میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور نقل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔