ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران کے گھروں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری

 پولیس افسران کے گھروں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں پولیس افسران کے گھروں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور پولیس انفراسٹرکچر کے لیے 64 کروڑ 34 لاکھ روپے، بیدیاں روڈ پر گریڈ 18 اور 19 افسران کی رہائش کے لیے 3 کروڑ 97 لاکھ روپے،رائے ونڈ کے علاقے میں ایس پی یو ہیڈکوارٹرز کے لیے 25 کروڑ روپےاور ستوکتلہ لاہور میں نئے پولیس اسٹیشن کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ روپے منظور کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع نےبتایا کہ ہربنس پورہ میں اینٹی رائٹ فورس ہیڈکوارٹرز کے لیے 5 کروڑ 97 لاکھ روپے، قربان لائنز میں گریڈ 20 افسران کی رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے 9 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ لاہور میں 10 گھروں کی تعمیر کے لیے 14 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی درخواست پر فنڈز کی منظوری دی گئی تھی۔