ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گاڑیوں کی ضبطگی کے اختیار سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت گاڑی کی خودکار ضبطی کا اطلاق نہیں ہوتا اور ایسی کارروائی شہری کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ اسی نوعیت کا ایک اور کیس پہلے ہی جسٹس حسن نواز مخدوم کے روبرو زیرِ سماعت ہے، لہٰذا موجودہ درخواست کوبھی اسی بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے تاکہ یکساں نوعیت کے معاملات پر یکساں فیصلہ سامنے آ سکے۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے استفسار کیا کہ معاملہ کس نوعیت کا ہے، جس پر وکیل نے وضاحت کی کہ یہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس ہے جو عوامی مفاد کا حامل ہے۔عدالت نے وکیل کی استدعا سے اتفاق کرتے ہوئے کیس جسٹس حسن نواز مخدوم کو بھجوانے کی سفارش کر دی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔