سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم بعداز دوپہرتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعداز دوپہرتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعداز دوپہرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔