ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے دوران گیٹ پھلانگنے کی کوشش

 وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے دوران گیٹ پھلانگنے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے مال روڈ کے چئیرنگ کراس پر    گرینڈ ہیلتھ الائینس کے دھرنا میں بیٹھے سینکڑوں  لوگ آج جلوس لے کر چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔

سی ایم ہاؤس کے باہر مظاہرین کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والوں کے ایک لیڈر  ڈاکٹر شعیب نیازی کو گرفتار کیا مگر کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔

 22 روز سے" گرینڈ ہیلتھ الائنس" کے نام سے نیا پلیٹ فارم بنا کر مال روڈ کے چئیرنگ کراس کو بند کر کے وہاں دھرنا دینے والے گروپ کے احتجاج میں آج قدرے  تیزی آگئی۔
آج انہوں نے اپنے مطالبات کی منظور ی کے لیے سی ایم ہاؤس کی جانب مارچ کیا۔ 

ان لوگوں کے مطالبات پالیسی نوعیت کے ہیں جنہیں حکومت سننے تک پر تیار نہیں ہے۔ حکومت نے بعض سرکاری ہسپتالوں کا انتظام وہاں فراہم کی جا رہی سہولیات بہتر کرنے کے لئے اور پبلک ہیلتھ کئیر کے نظام کی سمت درست کرنے کے لئے غیر سرکاری اداروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو  دے دیا ہے۔ یہ ایک پالیسی نوعیت کا اقدام ہے، جس کے متعلق حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ غیر نمائندہ افراد کو حکومت کی پالیسیوں کو بدلنے کے لئے سڑکیں بلاک کر کے بلیک میل نہیں کرنا چاہئے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے پلیٹ فارم سے احتجاج کرنے والے مظاہرین اب کلب روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر محکمہ صحت کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
بعض لوگوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گیٹ پھلانگنے کی کوشش کی تو نوبت پولیس کی مداخلت تک پہنچ گئی۔
مظاہرین وزیراعلیٰ ہاؤس کے  گیٹ کے اوپر چڑھنے لگے تو پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی قیادت کو گرفتار کرلیا۔ احمد گجر، مدثر نواز اشرفی سمیت کئی نمایاں لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ 

اس معاملہ کی مزید تفصیلات ابھی آ رہی ہیں۔