ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان: وانا بازارمیں دھماکہ، سات افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان: وانا بازارمیں دھماکہ، سات افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

  پولیس کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکن سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا،  دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکنی سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔