احمد منصور: پہلگام فالس فلیگ/بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب, مقبوضہ کشمیر کے ایک اور رہائشی الطاف لالی کو بھارتی فوج نے فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا.
الطاف لالی کو ان کے گھر سے 22 اپریل کو بھارتی فوج نے اغوا کیاتھا, مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فیک انکاونٹر کی تفصیلات بتائیں, ان کا کہنا تھا کہ’ پہلے ان کی بہن کو فون آیا کہ آپ پولیس سٹیشن آجاؤ،پولیس والوں نے بہن کو چھوڑ دیا مگر الطاف لالی کو نہیں چھوڑا، پھر ان کی فیملی کو چھ بجے بلایا جاتا ہے اوربتایا جاتا ہے کہ ان کا انکاؤنٹر ہو گیا۔
کشمیر کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ اگر وہ عسکریت پسند تھا تو گھر میں کیسے رہ رہا تھا؟ اب ہم آواز اٹھا رہے ہیں تو ہماری آواز کوئی نہیں سنتا،اس کو بہت دور لے جا کرمارا گیا جہاں ہم اس کی لاش بھی نہیں دیکھ سکتے۔
کشمیر کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اگر عسکریت پسند کمانڈر تھا تو ایسے کمانڈر گھروں میں نہیں رہتے،بھارتی فوج کو پتہ تھا کہ وہ کمانڈر نہیں تھا تو پھراسے کیوں شہید کیا؟
گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا ہے، اس سے پہلے بھارتی فوج نے 24 اپریل 2025ء کو بھی فیک انکاؤنٹر میں محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کردیا تھا، بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔