سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے سے آج انتقال کرگئے۔مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 7 بجے آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گئی۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

واضح رہے کہ افضل حسین تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں 2 بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔