ویب ڈیسک: ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی0.15 فیصد بڑھ کر مجموعی شرح 46.82 فیصد ہو گئی۔ ایک ہفتے میں21 اشیاء مہنگی, 7 کی قیمتوں میں کمی آئی۔حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ایک ہفتے میں آلو 8.22, چکن 1.75 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آٹا 1.55,گُڑ 1.23, بریڈ 1.13 فیصد مہنگی ہوئی۔ چاول,مٹن, دودھ, بیف,لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.20, کیلے 5.39,چینی 1.19, پیاز 1.40 فیصد سستے ہوئے۔