ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری خبر! ادویات کی قیمت میں بڑا اضافہ

بری خبر! ادویات کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے ادویات کی قیمت میں 14 سے 20 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گندم کی خریداری،روز ویلٹ ہوٹل اور ادویات مہنگی کرنے کے ساتھ ساتھ  دیگر دوسرے معاملات پر بات کی گئی۔ اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے ایک بار کے لیے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی گئی۔

اجلاس میں ضروری اور جان بچانے والی ادویات مہنگائی کے 70 فیصد کے تناسب سے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی یعنی ان ادویات کی خوردہ قیمت (پرچون قیمت) میں چودہ فیصد تک اضافہ کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ عام دوائیں بھی مہنگائی کے ستر فیصد کے برابر مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی ہے مگران کی قیمت میں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جا سکے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer