واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے خوشخبری

Whats aap,new feature
کیپشن: Whats aap
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کے لیے ایک منفرد فیچرپیش کرنے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفوکے مطابق یہ میسیجنگ ایپ ایک ایسے منفرد فیچر کی تیاری کرر ہی ہے جس کی بدولت استعمال کنندگان ایک اکاؤنٹس کی مدد سے مختلف سمارٹ فون پر بیک وقت لاگ ان ہوسکیں گے۔

واٹس ایپ نے کچھ عرصے قبل اینڈروئیڈ اورآئی او ایس صارفین کےلیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کا فیچر پیش کیا تھا جس کی بدولت استعمال کنندہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت چار ڈیوائسز اور ایک سمارٹ فون پر استعمال کرسکتے ہیں۔

اب اسی فیچر میں مزید رفت کرتے ہوئے میٹا کی زیرملکتی کمپنی ایک اکاؤنٹ کومختلف اسمارٹ فون پراستعمال کے قابل بنانے کی خواہش مند ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچراینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا ورژن 2.22.10.13 کی اپ ڈیٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ جب کہ کمپنی ہم عصر اینڈروئیڈ ڈیوائسزکے لیے بھی سپورٹ فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

بی ٹا صارفین کی جانب سے جاری کیے گئے اس فیچر کے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے فعال کرنے کے لیے استعمال کنندہ کو’رجسٹر ڈیوائس ایز کمپینیئن‘ سیکشن میں جانا پڑے گا۔

استعمال کنندہ کودوسرے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پرواٹس ایپ رجسٹر کرنے کے لیے پہلی ڈیوائس پر ظاہر پونے والے QR کواسکین کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔