آج ملک بھر میں لیلۃ القدرعقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی  

laylatul qadr,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیلۃ القدر آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائینگی۔

 ہزار مہینوں سے بہتر رات لیلۃ القدر آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، آج نماز تراویح میں قرآن پاک کی قرات مکمل ہوگی جس پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد ہوگا۔

  لوگ مساجد اورگھروں میں رات بھر عبادت کریں گے، بیشتر مساجد میں روزہ داروں کیلئے سحری کے خصوصی انتظامات ہوں گے۔  قمری مہینے کے حساب سے 27رمضان المبارک کو پاکستان کا قیام عمل آیا تھا، اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔