ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں قیمتیں گرتےہی پیٹرول سستا ہونےکا فائدہ عوام کودیا جائے گا: علی پرویز ملک

عالمی منڈی میں قیمتیں گرتےہی پیٹرول سستا ہونےکا فائدہ عوام کودیا جائے گا: علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے،عالمی منڈی میں قیمتیں گرتےہی پیٹرول سستا ہونےکا فائدہ عوام کودیا جائے گا، پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کیلئے جاری رکھیں گے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے100روپےفی لیٹرپیٹرول سستا کرنےکی اسکیم متعارف کروائی،اسکیم میں 60 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی،20سال پرانی موٹرسائیکلوں کی تعداد 2کروڑ50لاکھ سےزائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کوتحفظ دینے کیلئےجنگ کےخاتمے تک یہ اسکیم جاری رکھے گی، پیٹرول سبسڈی اسکیم پر حکومت ماہانہ35سے40ارب خرچ کر رہی ہے، اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کیلئے جاری رکھیں گے۔

علی پرویز ملک نے پورے پاکستان کے پیٹرول پمپ مالکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےبغیراضافی چارج اسکیم کا فائدہ عوام تک پہنچایا،وہ کام نہیں کریں گے جو پچھلی حکومت نے کیا،پچھلی حکومت نےبغیرتیاری ریلیف دیاتوپاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلےہفتے میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، کہا تھا پیٹرول کی قلت ہوئی تو قیمتیں کنٹرول کرناممکن نہیں،وزیراعظم کےبہتر فیصلوں کی بدولت پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی،ہم ہر چیز کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔