ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں احتجاج کیلئے لوگوں کو لانے کا پلان، ایک ملزم گرفتار: ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور میں احتجاج کیلئے لوگوں کو لانے کا پلان، ایک ملزم گرفتار: ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر احتجاج کے حوالے سے بیانات سامنے آرہے ہیں، ایک آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں فاطمہ حیدر غنڈوں کا مطالبہ کررہی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا کہ آڈیو میں غنڈوں کو باقاعدہ ٹریننگ دے کر لاہور لانے کا پلان سامنے آیا ہے، ایسے لوگوں کو لاہور لاکر 9 مئی جیسا واقعہ کرنا چاہتے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ خاتون 9 مئی کی ملزمہ ہیں، جس شخص کے موبائل فون سے یہ آڈیو ملی، اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم امین کا تعلق ساہیوال سے ہے اور وہ مذکورہ خاتون کا فیملی ڈرائیور ہے  ایسے لوگوں کی ٹریننگ کہاں ہوتی ہے، یہ بھی ٹریس کیا جارہا ہے، باہر سے لوگوں کو لاہور لانے کے معاملے کا بھی پولیس کو علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو کی کاپی فرانزک کیلئے ایف ایس اے کو بھجوائی جائے گی، جبکہ مقدمہ تھانہ ڈیفنس اے میں درج ہے۔ ایک اور گرفتاری بھی بہت جلد ہوگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایسے بیانات ریاست کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ہم یہ چیزیں عوام کے سامنے اس لیے رکھ رہے ہیں تاکہ بتایا جاسکے کہ پُرامن احتجاج کا دعویٰ کرنے والے کیا کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم ان کا احتجاج پُرامن نہیں رہا۔

فیصل کامران نے مزید بتایا کہ ڈیفنس سی میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی بھی تفتیش جاری ہے، کیس پر سی سی ڈی، آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ مل کر کام کررہے ہیں، جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔