سٹی 42: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے، سٹی 42 نے مبینہ ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی ہیں۔
تصاویر میں مبینہ ملزمان کو ڈیفنس میں ایک مارکیٹ کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ غیر ملکی خاتون کو لے جانے کے لیے سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی گئی پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی مبینہ ملزم تنویر کی ملکیت ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے میں اب تک 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جنہیں بحریہ ٹاؤن اور ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تینوں افراد آپس میں رشتے دار ہیں۔