عابد چودھری: تھانہ شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی سے مبینہ بدفعلی کے مقدمے میں مطلوب ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزم ناصر کے خلاف ایک روز قبل بچی سے مبینہ بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی کے مطابق ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔