افشاں رضوان:مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے سستا پروٹین بھی مہنگا ہونے لگا، سرکاری نرخنامے کے باوجود برائلر گوشت اور فارمی انڈے مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت ہونے لگے۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 446 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں فارمی انڈے 260 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں فرق کے باعث شہریوں کو اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔