طلحہ اشرف:شہر میں ایل پی جی کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت جاری ہے، سرکاری نرخ 258 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں ایل پی جی 300 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔
شہریوں کی جانب سے ایل پی جی ڈیلرز کے من مانے نرخ وصول کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ موجود ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔
ایل پی جی کی اوورچارجنگ کے باعث گھریلو صارفین کا بجٹ متاثر ہورہا ہے، جبکہ سلنڈر خریدنے والے شہری اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔