ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ دہی کے من مانے دام، انتظامیہ سے ایکشن کا مطالبہ

دودھ دہی کے من مانے دام، انتظامیہ سے ایکشن کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں دودھ اور دہی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہونے لگا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 220 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دہی کی قیمت میں بھی سرکاری اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق سامنے آگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں دہی 240 سے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت ہونے سے انہیں اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے، جبکہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے اور مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔