ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی

لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ سے روک دیا گیا

بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لیسکو سمیت ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ وفاق نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو کسی بھی علاقے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق تمام فیڈرز پر زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا سکے گی، جبکہ تکنیکی یا فنی خرابی کی صورت میں بھی کسی فیڈر کو 24 گھنٹوں کے دوران 2 گھنٹے سے زائد بند رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے وزارتِ پاور ڈویژن کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد وزارتِ پاور ڈویژن نے لوڈشیڈنگ کی نگرانی کے لیے روزانہ اجلاس بھی شروع کردیئے ہیں۔ اجلاس میں تمام تقسیم کار کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹس کے ساتھ ساتھ 11 کے وی فیڈرز کی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے، جبکہ تمام دفاتر کو کسی بھی فیڈر کو 2 گھنٹے سے زائد بند رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیسکو میں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں شیڈول کے تحت 2 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے۔

حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی نگرانی اور تقسیم کار کمپنیوں کی رپورٹس کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مقررہ حد سے زائد بجلی بند نہ کی جا سکے۔