ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ٹرین  ترسیل  کا آغاز 

وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ٹرین  ترسیل  کا آغاز 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا گیا۔

 محکمہ ریلوے نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی ترسیل شروع کر دی، راولپنڈی سے ساڑھے سات لاکھ لیٹر ایندھن لے کر پہلی مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی، دوسری مال گاڑی محمود کوٹ سے 10 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر آج رات پشاور ریجن پہنچے گی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انتظامیہ کو ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بروقت ایندھن کی فراہمی سے عوام کیلئے سفری سہولیات کا تسلسل یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔