ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پر ہائی بیم لائٹس کے خلاف خصوصی آگاہی مہم شروع

موٹروے پر ہائی بیم لائٹس کے خلاف خصوصی آگاہی مہم شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:موٹروے پولیس نے ہائی بیم لائٹس کے استعمال کے خلاف خصوصی آگاہی مہم شروع کردی۔

لاہور، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، ایم ٹو ساؤتھ اور ایم تھری پر خصوصی آگاہی مہم جاری ہے، جبکہ پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان میں قومی شاہراہوں پر بھی شہریوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ہائی بیم کی تیز روشنی سامنے سے آنے والے ڈرائیور کی بینائی کو چند لمحوں کے لیے متاثر کر سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائی بیم کی چمک کے باعث سڑک، موڑ یا اچانک سامنے آنے والی رکاوٹ بروقت نظر نہ آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس سے حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر غیر ضروری طور پر ہائی بیم لائٹس کے استعمال سے گریز کریں۔