ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گی:نادرا

شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گی:نادرا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نادرا کی جانب سے شادی شدہ اورغیر شادی شدی خواتین کےلئے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔
نادرا کےمطابق برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود 18 سال سے زائد عمر کی ایسی خواتین 31 دسمبر تک اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گی،شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گی،درخواست گزار کے شوہر یا والدین میں سےکسی ایک کابائیو میٹرک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نادرا کےمطابق 18 سال سے زائد عمر کی غیرشادی شدہ خاتون کے پاس والدین، بہن یابھائی کاشناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزارخاتون کے والدین یا بہن بھائی کا بائیومیٹرک تصدیق کے لئے ساتھ ہونا بھی ضروری ہے،یہ خصوصی سہولت 21 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔