ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے

وزیراعظم دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد سنٹرل لندن میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے، وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں وفد کے اہم اراکین بھی لندن پہنچ گئے ۔

 وزیراعظم لوٹن ائیر پورٹ سے گاڑیوں کے قافلے میں اپنی رہائش گاہ پہنچے ،ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور عملے نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم چند روز لندن میں قیام کریں گے ، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ  میں خطاب اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا سے لندن پہنچے۔ اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر او بی ایف افضال بھٹی بھی موجود تھے ۔