ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بازوؤں سے محروم تیر انداز لڑکی عالمی چیمپئین بن گئی

Sheetal Paralympic Games , Archery Gold Madel City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہندوستان کی شیتل دیوی ’پیراورلڈ آرچری چمپئن شپ‘ کی فاتح گئیں۔ انہوں نے ترکیہ کی کھلاڑی کو شکست دے کر  گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 
شیتل نے ترکیہ کی عالمی نمبر 1  پیرالمپئین تیر انداز خاتون اوجنور کیور گِردی کو 143-146 پوائنٹس سے شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ شیتل دیوی اس مقابلے میں واحد کھلاڑی تھیں جو اپنے پیروں اور ٹھوڑی کا استعمال کر کے تیر چلاتی تھیں۔ تیر اندازی کے کھیل میں شریک باقی پیرالمپئین پلئیرز کے دونوں ہاتھ صحیح سلامت تھے۔

ہندوستان کی 18 سالہ معذور تیر انداز شیتل دیوی نے ’پیراورلڈ آرچری چمپئن شپ‘ میں طلائی تمغہ حاصل کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ بغیر ہاتھوں کے تیر چلانے والی اس ہندوستانی کھلاڑی نے پیرا ورلڈ آرچری چیمپئن شپ میں خواتین کے کمپاؤنڈ انفرادی مقابلے کا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔  شیتل نے اس چیمپئن شپ میں یہ تیسرا تمغہ حاصل کیا۔
 


اس سے قبل شیتل نے کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں تومن کمار کے ساتھ مل کر کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ دونوں نے برطانیہ کی جوڑی جوڈی گرینہم اور ناتھن میک کوئین کو 149-152  پوائنٹس سے شکست دی تھی۔ خواتین کے کمپاؤنڈ اوپن ٹیم ایونٹ میں شیتل اور سریتا کی جوڑی کو فائنل میں ترکیہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔

انفرادی تیر اندازی کا  فائنل میچ نہایت سنسنی خیز رہا۔ پہلا راؤنڈ 29-29 سے برابر رہا، لیکن شیتل نے دوسرے راؤنڈ میں لگاتار تین ’10‘ سکور کر ڈالے اور  27-30 سے برتری حاصل کی۔ تیسرا راؤنڈ پھر 29-29 سے برابر رہا۔ چوتھے راؤنڈ میں شیتل سے معمولی غلطی ہوئی اور انہوں نے 28 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ گِردی نے ایک پوائنٹ کے فرق سے راؤنڈ جیت لیا۔ اس کے باوجود شیتل دو پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 114-116 سے آگے تھیں۔ آخری راؤنڈ میں شیتل نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لگاتار تین ’پرفیکٹ 10‘ مارے اور 30 پوائنٹس حاصل کر کے طلائی تمغہ کو یقینی بنا دیا۔
 
یہ طلائی تمغہ عالمی چمپئن شپ میں شیتل کا پہلا انفرادی میچ میں حاصل طلائی تمغہ ہے۔ سیمی فائنل میں جموں و کشمیر کی اس کھلاڑی نے برطانیہ کی جوڈی گرینہم کو 140-145 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ یہ فائنل 2023 پلسن ورلڈ چیمپئن شپ کا ری میچ تھا، جہاں گِردی نے شیطل کو 138-140 سے شکست دی تھی۔ اس بار شیتل نے بدلہ لیتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی۔

اوپن ٹیم فائنل میں شیتل اور سریتا کی جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں ترکیہ کی جوڑی اوجنور کیور گِردی اور بُرسہ فاطمہ اُن کو 37-38 سے پیچھے چھوڑا۔ لیکن دوسرے راؤنڈ میں ترکیہ کی جوڑی نے واپسی کی اور اسکور 76-76 سے برابر کر دیا۔ تیسرے راؤنڈ میں شیتل اور سریتا  دباؤ میں آگئیں اور  36 پوائنٹس بنا سکیں، جبکہ ترکیہ نے 37 پوائنٹس لے کر برتری حاصل کر لی۔ آخری راؤنڈ میں ترکیہ کی جوڑی نے تقریباً پرفیکٹ سکور 40/39 بنایا۔ ہندوستانی ٹیم صرف 36 پوائنٹس بنا سکی، جس میں ایک تیر 7-رِنگ میں لگا۔ اس طرح ترکیہ نے 4 پوائنٹس کے فرق سے طلائی تمغہ جیت لیا۔