جنید ریاض :محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی سست روی کے باعث پنجاب کے مڈل اور ہائی سکولوں کو اب تک نئے ٹیب فراہم نہ ہو سکے۔
پی ایم آئی یو نے 19 اگست کو تمام چیف ایگزیکٹو افسران کو ٹیبز فراہم کیے تھے، لاہور کے مڈل اور ہائی سکولوں کے لیے 445 ٹیبز بھجوائے گئے۔ تاہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور دو ماہ گزرنے کے باوجود ان کی تقسیم نہ کر سکی۔
نئے ٹیبز کے ذریعے بچوں کے داخلے، حاضری اور اسکول انفراسٹرکچر کا آن لائن ڈیٹا مرتب کیا جانا ہے۔