ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجگور میں ایرانی پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں ہونے والے خوفناک تصادم کے  نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

لیویز حکام کےمطابق بس کراچی سے پنجگور آ رہی تھی، اسی دوران پیٹرول سے لدی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لیویز حکام نےلاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی  منتقل کر دیا گیا۔