ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے کےعدالتی امورکا شیڈول جاری

 لاہور ہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے کےعدالتی امورکا شیڈول جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے کےعدالتی امورکا شیڈول جاری، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ لاہور میں مقدمات کی سماعت نہیں کریں گی۔ وہ 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم6 اکتوبر کوراولپنڈی سے واپسی کے بعد دوبارہ پرنسپل سیٹ پر عدالتی کارروائی دیکھیں گی۔ عدالت کے چوتھے ترمیمی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں پرنسپل سیٹ پر دیگر معزز ججز سماعت کریں گے۔ جسٹس شجاعت علی خان29 ستمبر سے سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس سید شہباز علی رضوی 30 ستمبر تک پرنسپل سیٹ پرعدالت لگائیں گے۔ جسٹس شہبازعلی رضوی 6 اکتوبر سے دوبارہ پرنسپل سیٹ پر سماعت شروع کریں گے۔اسی طرح جسٹس چودھری محمداقبال صرف ایک روز، 3 اکتوبرکوپرنسپل سیٹ پر مقدمات سنیں گے۔ جبکہ جسٹس عاصم حفیظ 18 اکتوبر سے دوبارہ پرنسپل سیٹ پرعدالتی کارروائی کا آغازکریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer