جنید ریاض: پنجاب بھر کے ہزاروں میونسپل کیڈر اساتذہ گزشتہ 20 برس سے ترقیوں کے منتظر ہیں.
پنجاب بھر کے میونسپل کیڈر اساتذہ نے ترقیوں سے محرومی پر شدید احتجاج کا اعلان کر دیا۔
صدر اجمل خان نے کہا کہ آخری بار صرف 9 اساتذہ کو ترقیاں دی گئی تھیں، سیکرٹری ایجوکیشن اور عدلیہ کے احکامات کے باوجود مزید ترقیاں نہیں دی جا رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ڈی پی آئی سکینڈری کی جانب سے سنیارٹی لسٹ نوٹیفائی نہیں کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر اساتذہ کو فی الفور ترقیاں نہ دی گئیں تو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں چیئرمین اسحاق کمیانہ، انعام اللہ بھٹی، اشفاق یونس، اسلم گھمن، آصف گوہر، چودھری اللہ رکھا، شوکت رشید، رانا ندیم، شکیل انور اور خالد محمود نے بھی شرکت کی۔