درجہ چہارم ملازمین کا صوبائی وزیر تعلیم اہم مطالبہ

 Education department class iv employees demand grade seven
کیپشن: Murad Raas
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہال روڈ میں کام کرنے والے درجہ چہارم ملازمین نے بھی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے گریڈ 7 دینے کا مطالبہ کردیا۔
 پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس اور سکولوں میں تعینات درجہ چہارم کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ ایم اے ،ایم ایس سی کے باوجود گریڈ چار میں نائب قاصد ، سویپر، مالی ، چوکیدار اور گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مہنگائی کے اس دور میں گزار ہ انتہائی مشکل ہے درجہ چہارم ملازمین کو بھی ترقی دے کر ان کے گریڈ کو 7 کیا جائے۔ ملازمین کا کہنا ہے اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ بھرپور احتجاج کریں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer